سکھر: کچےمیں پولیس اور ڈاکوؤں کےدرمیان مبینہ مقابلہ، مغوی ڈاکٹر بازیاب
سکھر کے کچے کے علاقے میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد مغوی ڈاکٹر عبدالجبار چاچڑ کو بازیاب کرالیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈاکٹر عبدالجبار کو دو ماہ قبل پنوعاقل سے تاوان کیلئے اغوا کیا تھا۔
سکھر پولیس کے مطابق ڈاکو مغوی کو ایک جگہ سےدوسری جگہ منتقل کر رہے تھے، پولیس کی کارروائی پر ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے گدپور میں فرار ڈاکوؤں کا پیچھا کیا جا رہا ہے جبکہ بازیاب ڈاکٹر کواہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔