اگر فیصلہ کرلیا ہے تو اعلان کردیں، الیکشن کی کیا ضرورت ہے، فیصل کریم کنڈی

0 112

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ نواز شریف کو چاہیے تھا کہ الیکشن کی بات کرتے، لیکن انہوں نے نہیں کی، اگر آپ نے فیصلہ کرلیا ہے تو اعلان کردیں، الیکشن کرانےکی کیا ضرورت ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پنجاب کی انتظامیہ نے نواز شریف کی مدد کی، مسلم لیگ ن نے آج قانون کی دھجیاں بکھیریں، آج غالباً تاج پوشی ہو رہی تھی، نواز شریف آج اپنی سی وی پیش کر رہے تھے،کیا کسی سیاسی جماعت کو ٹرین کے ڈبوں پر اس طرح سے پینٹنگ کی اجازت ہے؟

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو چاہیے تھا کہ الیکشن کی بات کرتے لیکن انہوں نےنہیں کی، نواز شریف کو یقین ہوتاکہ لوگ ان کو ووٹ دیں گے تو وہ الیکشن کی بات کرتے، ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہر ادارے کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے، اگر آپ نے فیصلہ کرلیا ہے تو اعلان کردیں، الیکشن کرانےکی کیا ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار سلیکشن نہیں ہوسکتی، ووٹرکی اکثریت نوجوانوں کی ہے، جلسہ بھرنا الگ بات ہے، ووٹ بھرنا الگ، اس بار ووٹ پر ڈاکا نہیں ڈلےگا، اگر اس بار ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تو انارکی پھیلےگی، فیصلہ عوام کو ووٹ کے ذریعےکرنا ہے، ن لیگ نے اپنا بیانیہ تبدیل کرلیا ہے، اس ملک میں میوزیکل چیئر کھیلی جاتی ہے، ن لیگ کل گلہ نہ کرے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.