علی محمد خان کی صدر سے سیاسی جماعتوں اور اسٹیلبشمنٹ میں ڈائیلاگ کرانے کی اپیل

0 121

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے صدر مملکت سے ایک بار پھر سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈائیلاگ کرانے کی اپیل کی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن وہ آئینی طریقے سے آتے تو بہتر ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کا آغاز کرنا چاہیے۔

واضح رہے مسلم (ن) لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم گزشتہ روز 4 سال کی خودساختہ جلاوطنی کاٹنے کے بعد وطن واپس آئے ہیں اور انہوں نے لاہور میں جلسے سے خطاب کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.