پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہاہے کہ آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ(اے ایس ایف سی) کے کمانڈر نے ویپن کے تجربے کا مشاہدہ کیا۔
لانچنگ کے دوران سٹریٹجک فورسز کے سینیئر افسران، اسٹریٹجک آرگنائزیشن کے سائنسدانوں اور انجینئرز بھی موجود تھے، کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کمانڈر اے ایس ایف سی نے پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت میں اضافے کے لیے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو بھی سراہا۔
دوسری جانب صدر، وزیراعظم پاکستان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے میزائل لانچ کی کامیابی پر ٹروپس، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق غوری ویپن سسٹم کے تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو پرکھنا تھا۔