نجی نیوز چینل کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پیر کو سنائے گئے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی جائے گی ۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وزارت قانون دیگر اداروں کے ساتھ مل کر فیصلے کا جائزہ لے گی، اس معاملے پر وزار ت قانون کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملٹری کورٹس میں سویلینز کا ٹرائل غیر آئینی ہے، اور قرار دیا کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کے حوالے سے گرفتار 103 افراد کا ٹرائل عمومی یا خصوصی قوانین کے تحت قائم کردہ فوجداری عدالتوں میں کیا جائے۔
یہ واضح نہیں کہ ان 103 افراد کی تحویل اب سویلین حکام کو سونپی جائے گی یا نہیں، یا پھر یہ معاملہ اس وقت تک لٹکا رہے گا جب تک آنے والے دنوں میں اپیل دائر نہیں ہو جاتی۔