قطر ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا

0 137

یورپین ٹور گالف (ای ٹی جی )کے زیر اہتمام قطر ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ کا25 واں ایڈیشن جمعرات سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

قطر ماسٹرز ایک یورپی ٹور گولف ٹورنامنٹ ہے جو قطر کے دارالحکومت دوحہ کے گالف کلب میں ہر سال منعقد ہوتا ہےجو پہلی بار 25سال قبل 1998 میں دوحہ میں ہی کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

یورپین ٹور ایونٹ میں سکاٹ لینڈ کے گالفرایون فرگوسن اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 37 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔26 اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 29 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.