اسرائیل کے فضائی حملے میں 8 شامی فوجی جاں بحق، مزید 7 زخمی
اسرائیلی نے "فضائی جارحیت” کرتے ہوئے ڈیرہ شہر کے قریب متعدد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،جنوب مغرب میں فوجی ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائی حملے میں 8 اہلکار جاں بحق ہو گئے جب کہ مزید 7 زخمی ہوئے۔
رات گئے اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس کے جنگی طیاروں نے شامی فوج کے ٹھکانوں اور مارٹر پوزیشنوں کو نشانہ بنایا، یہ شام کی طرف سے کل کی گئی فائرنگ کا جواب تھا۔