بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کو قتل کی دھمکی، 20 کروڑ دینے کا مطالبہ

0 109

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کو 20 کروڑ روپے نہ دینے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مکیشن امبانی کو ای میل پر موصول دھمکی میں کہا گیا ہے کہ 20 کروڑ روپے ادا کرو ورنہ ہمارے پاس بھارت کے بہترین شوٹرز ہیں۔

مکیشن امبانی کے سکیورٹی انچارج کی درخواست پر ممبئی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب بھارت کی معروف کاروباری شخصیت مکیشن امبانی کو قتل کی دھمکی ملی ہو۔

گزشتہ برس بھی پولیس نے ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو مکیش امبانی اور ان کی فیملی کو قتل کی دھمکی دینے پر گرفتار کیا تھا، متعلقہ شخص نے مکیش امبانی کی پوری فیملی کو ان کے ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔

2021 میں بھی مکیش امبانی کی رہائشگاہ کے باہر سے ایک بار سے دھماکا خیز مواد اور ایک دھمکی آمیز خط برآمد ہوا تھا، خط میں لکھا تھا یہ صرف ٹریلر ہے۔

خیال رہے کہ مکیش امبانی اس وقت ایشیا کے امیر ترین اور دنیا کے 13 ویں امیر ترین شخص ہیں اور اگست 2023 کے اعدادو شمار کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 87 اعشاریہ ایک بلین ڈالر ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.