الیکشن کمیشن آف پاکستان کاپہلا بینچ آج سے اسلام آباد، شکارپور، خضدار، سیالکوٹ اور راجن پور کے اضلاع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنے گا ،آج ہی دوسرا بینچ کرم، اٹک، جہلم، ننکانہ صاحب، کوہاٹ اور کورنگی کے اضلاع کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات سنے گا۔
جمعرات دو نومبر کو ملیر، سانگھڑ، سوات، ہری پور، چکوال اور پشین کے اضلاع کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات کی سماعت ہوگی جبکہ کل ہی مردان، کراچی ایسٹ، موسیٰ خیل، لودھراں، نوشہرو فیروز اور حب کے اضلاع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت ہوگی،الیکشن کمیشن میں 680 سے زائد اعتراضات دائر ہوئے ہیں۔