سینیٹ اجلاس، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

0 106

سینیٹ آف پاکستان میں دوران اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے لیے اسلامی ممالک کچھ نہیں کر پا رہے،ترکی بھی ایک پانی کی بوتل تک غزہ میں نہیں پہنچا پا رہا۔ پاکستان بھی سوائے باتوں کے کچھ نہیں کر سکتا،مجھے خود کو مسلمان کہتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے۔ کوئی مسلمان بھی انفرادی حیثیت میں کچھ نہیں کر سکتا۔

اجلاس میں نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں بچوں کو جس طرح شہید کیا جا رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ یونیسیف کی ایک عہدیدار کے مطابق غزہ قبرستان کا منظر پیش کر رہا ہے ،وہاں کی صورتحال پوری دنیا کے لیے باعث تشویش ہے۔

اسرائیلی حملوں کا دائرہ کار یروشلم اور مغربی کنارے تک بڑھ گیا ہے اور آزادانہ ذرائع کے مطابق شہادتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔حکومت پاکستان نے اس مسئلے پر بہت واضح پیغام دیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی نقل تمام ممالک کے پارلیمانوں کو بھجوائی جائے گی۔ یہ قرارداد پاکستان کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتی ہے۔ پاکستان فلسطین کے عوام کے حق خود ارادیت اور آزاد و خودمختار ریاست کی حمایت کرتا ہے۔

انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کی فوری فراہمی اور محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.