کسی پر پابندی ہے نہ کسی جماعت کو غیرقانونی قرار دیا ، نگران وزیراعظم

0 109

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان اتفاق رائے سے ہوا ہے، آپس میں تعاون کرکے حتمی فیصلہ کیا گیا ہے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن نے ہی کیا ہے۔

سمجھتا ہوں کہ الیکشن کرانے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، الیکشن کمیشن کو اپنا اختیار استعمال کرنا چاہیے۔ کمیشن اگر سربراہ مملکت یا سربراہ حکومت سے مشاورت کرنا چاہے تو ضرور کرے، اور یہی الیکشن کمیشن نے کیا بھی ہے۔

تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی ریلیوں کی اجازت ہے، جلسوں اور ریلیوں کیلئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت لی جاتی ہے، جماعتیں بعض اوقات ووٹر کی ہمدردی کھینچنا چاہتی ہیں، کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں، نہ ہی کسی جماعت کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

اور کونسی لیول پلیئنگ فیلڈ ہے جو نگران حکومت کو یقینی بنانی ہے، مقامی اور بین الاقوامی مبصرین الیکشن کی نگرانی کریں گے، یہ مبصرین اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ فری، فیئر الیکشن ہوئے یا نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.