کراچی کے اسکولوں میں کتنے افغان طلبہ زیر تعلیم ہیں؟ ڈیٹا جمع کرلیا گیا

0 102

کراچی کے اسکولوں میں زیر تعلیم افغان طالب علموں کا ڈیٹا جمع کرلیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق 55 افغان طالب علم ضلع جنوبی کے مختلف اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں۔

ضلع کورنگی میں 24، ضلع سینٹرل میں 15، ضلع ویسٹ 14، ملیر 7، کیماڑی 4 اور ضلع ایسٹ میں 2 طالب علم زیر تعلیم ہیں۔

ڈائریکٹر اسکولز سندھ کا کہنا ہےکہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ڈیٹا جمع کرنے کے احکامات دیے گئے تھے، ان طلبہ کے والدین کی شہریت اور بچوں کا برتھ سرٹیفکیٹ افغانستان کا ہے۔

ڈائریکٹر اسکولز سندھ کے مطابق سرکار ی اسکولوں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کی یہ فہرست سندھ حکومت کو ارسال کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.