سندھ ہائیکورٹ کا ٹاؤنز اور یوسیز کو فوری بجٹ اور مالی اختیارات دینے کا حکم

0 100

سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عقیل عباسی نے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ٹاؤنز اور یوسیز کو فوری بجٹ اور مالی اختیارات دینے کا حکم دیا،عدالت نے سوال کیا کہ کون سےالیکشنز رہ گئے؟کیوں مکمل نہیں ہورہا یہ پروسیس؟

عدالت نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق ٹاؤنز اور یوسیز کو فوری مالی اختیارات دیے جائیں، یوسیز کے ملازمین کو ذمہ داریاں دینے کا عمل بھی فوری مکمل کریں، عدالت نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان اور دیگر کی درخواست نمٹا دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.