برمنگھم: عدالت نے دو نمازیوں کو آگ لگانے پر محمد اکبر کو مجرم قرار دیدیا

0 125

برمنگھم کراؤن کورٹ نے محمد اکبر کو لندن اور برمنگھم میں دو نمازیوں کو آگ لگانے کا مجرم قرار دے دیا۔

 

پراسیکیوٹرز کے مطابق ملزم نے27 فروری کو لندن میں ہاشی اوڈوا کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔

 

پراسیکیوٹرز  نے بتایا کہ دوسرا واقعہ  20 مارچ کو پیش آیا اور محمد اکبر نے برمنگھم میں محمد ریاض کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔

 

بتایا گیا ہے کہ دونوں افراد پر مسجد سے نکلتے ہوئے حملہ کیا گیا جنہیں گہرے زخم آئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.