وزارت خزانہ کا سابق چیف جسٹس انور ظہیر کو بجلی یونٹس کے پیسے دینے سے انکار

0 119

وزارت خزانہ نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیر جمالی کو 2 ہزار یونٹس بجلی کے پیسے دینے سے انکار کر تے ہوئے کہا ہےکہ قواعد اس رقم کی ادائیگی کی اجازت نہیں دیتے۔

وزارت خزانہ ریگولیشن ونگ کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار کو بھجوائے گئے سرکاری خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کی مراعات کے آرڈر 1997میں کہا گیا ہے کہ جج کی ریٹائرمنٹ پر اور اس کی موت کے بعد اس کی بیوہ سرکاری خرچ پر2 ہزار یونٹس کے استعمال کا استحقاق رکھنے کے بارے میں جو حوالہ دیا گیا ہے۔

موجودہ قواعد مندرجہ بالا مونیٹائزیشن ( رقم ادا کرنے ) کی اجازت نہیں دیتے لہٰذا آپ سے درخواست ہے کہ مزید ضروری اقدام کریں۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) انور ظہیر جمالی نے 3 اکتوبر کو وزارت خزانہ کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا تھا کہ 3 سال تک کے 2 ہزاریونٹس ماہانہ ان کے بجلی کے بل کی نیٹ مانیٹرنگ میں ایڈجسٹ کیے جائیں کیونکہ انہوں نےاپنے گھر پر سولر سسٹم لگوالیا تھا جس کی وجہ سے وہ ججز کو استحقاق کے مطابق حاصل سہولت سے فائدہ نہیں اٹھاپائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.