رؤف صدیقی نے شاہد خاقان کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دیدی
کراچی میں احتساب عدالت کے باہر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی اور شاہد خاقان کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی جس دوران ایم کیو ایم رہنما نے سابق وزیراعظم کو پارتی میں شمولیت کی دعوت دی۔
رؤف صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے شاہد خاقان کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں، لوئر مڈل کلاس ہی ملکی ترقی کا واحد حل ہے۔
شاہد خاقان نے ایم کیو ایم رہنما کو جواب دیا کہ لاہور میں ایم کیو ایم کا نائب صدر میرے گاؤں کا ہے،نواز شریف سے ذاتی تعلق ہے، وہ بلائیں گے تو چلا جاؤں گا۔