آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ، انگلینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ کل ہو گا

0 126

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کے زیر اہتمام میچ میگا ایونٹ کا 40واں میچ ہوگا اور دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا، جس میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیدرلینڈزمہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، پونے کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گے ۔

میچ دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں انگلینڈ اور نیدرلینڈز ٹیمیں 7 ،7 میچ کھیل چکی ہیں اور انگلینڈ کی ٹیم تاحال ایک میچ جیت سکی ہے جبکہ چھ میچز میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے دسویں نمبر پر ہےاور میگا ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔نیدرلینڈز کی ٹیم بھی سات میچز کھیل چکی ہے۔

وہ دو میچز جیت چکی ہے جبکہ اس کو پانچ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ نیدرلینڈز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 4پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے ۔

انگلینڈ ٹیم کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیدرلینڈز ٹیم کو سکاٹ ایڈورڈز لیڈ کر رہے ہیں ۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.