نگران حکومت کی جانب سے سینیٹ میں بل پیش کرنے پر سینیٹرز نے شدید تنقید کی، رضا ربانی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایس ہوا ہے کہ نگران حکومت بل لے آئی، بل صرف وہ حکومت پیش کرسکتی ہے جو مینڈینٹ رکھتی ہو۔
سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے زیر صدارت شروع ہوا۔ نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے سینیٹ میں اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں سینیٹر رضا ربانی نے توجہ دلاؤ نوٹس دیتے ہوئے سینیٹ اجلاس میں نگران حکومت کی جانب سے بل لانے پر نگران حکومت پر کری تنقید کی۔