ن لیگی سینیٹر کا پی ٹی آئی سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ

0 123

مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے پی ٹی آئی سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ پرویز الہیٰ نے ایسا کیا کیا جو انہیں بیس بار گرفتار کیا گیا ان کا نام گنیز بک میں آنا چاہیے۔

قومی اقتصادیات میں ان کا کیا کردار ہے ہم بتائیں گے، وہ قومی خزانے پر بوجھ ہیں، ہم بتائیں گے کہ کیا خامیاں ہیں اور کیا اصلاحات ہونی چاہئیں۔

پروڈکشن آف پارلیمنٹرین سے متلعق ایک بل پاس ہوا تھا، شبلی فراز فیصل جاوید اور دیگر سینیٹرز جو زیر حراست ہیں انہیں ایوان میں آنا چاہیے، میرا ضمیر کہتا ہے میں ان کے لیے آواز اٹھاؤں، ان لوگوں کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔

ان شخصیات کو ضمانت ملنا اور ایوان میں آکر بات کرنا ان کا آئینی حق ہے، وہ عوام کے منتخب نمائندے ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے، اس ایوان سے گزارش ہے کہ ان افراد کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔

پرویز الہی کا نام گینیز بک آف ریکارڈ میں لکھا جائے کیوں کہ انہیں 20 بار گرفتار کیا گیا، ہر بار نئے کیس میں گرفتار کرلیے جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.