پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو کچھ دستاویزات درکار تھیں جن کیلئے چھاپہ مارا گیا،پرسوں کی ناکام کارروائی کے بعد پنجاب پولیس نے دوبارہ وارنٹ کے بغیر گھر پر چھاپا مارا، آج بھی ان کو خالو طاہر صادق نہیں ملے۔
گھر پر صرف خواتین تھیں، پنجاب پولیس پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہراساں کرنے کے بجائے جرائم کے خاتمے پر دھیان دے،خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں جیل میں ہیں۔