ن لیگ اور ایم کیو ایم جس کو بھی ساتھ ملالیں، اُمیدوار نہیں ملیں گے،مرتضیٰ وہاب

0 123

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نجی نیوز چینل کو کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ ایم کیو ایم سندھ میں الیکشن لڑنے کیلئے اتحاد کرنے جارہی ہے۔

اسی طرح ن لیگ نے بھی ماضی میں سندھ میں الیکشن لڑنے کیلئے کبھی اتحاد نہیں کیا، اس لیے ان دونوں جماعتوں کا اتحاد اس بات کا اعتراف ہے کہ وہ تنہا پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتیں ۔

کراچی میں ایم کیوایم کی طاقت ختم ہوگئی ہے، سندھ میں الیکشن لڑنے کیلئے انہیں اتحاد کرنے کی ضرورت پیش آگئی ہے، ن لیگ اور ایم کیو ایم سندھ کی 130 نشستوں کیلئے ان کے پاس اُمیدوار نہیں ہوں گے۔

موجودہ حالات میں ہمیں سندھ میں کسی اتحادی کی ضرورت نہیں، کراچی میں سب سے مضبوط پارٹی پیپلزپارٹی ہے، ابھی تک کراچی میں کسی سے اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے پہلے گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے ساتھ اتحاد کی خبریں سامنے آئیں تھیں اور اب ن لیگ کے ساتھ عام انتخابات کیلئے اتحاد کی خبریں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.