اسمارٹ فون میں موجود وہ ایپس میں سب سے زیادہ ڈیٹا جمع ہونے کا انکشاف
موجودہ عہد میں بیشتر افراد اسمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں،ہر اسمارٹ فون میں درجنوں ایپس موجود ہوتی ہیں جن کو صارفین کی ذاتی تفصیلات تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔
اب ایک نئی تحقیق میں ان ایپس کا انکشاف کیا گیا ہے جن کو آئی فونز یا اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں صارفین کے ذاتی ڈیٹا تک سب سے زیادہ رسائی حاصل ہوتی ہے۔
ٹی آر جی ڈیٹا سینٹرز کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر وہ ایپس ہیں جن کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز میں سب سے زیادہ ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔
یہ تینوں ایپس صارفین کے 14 مختلف قسم کے ڈیٹا جیسے لوکیشن، براؤزنگ ہسٹری، کانٹیکٹس، فوٹوز اور دیگر تک رسائی کی اجازت مانگتی ہیں۔
آئی او ایس میں فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر کے بعد یوٹیوب، لنکڈ ان اور انسٹا کارٹ سب سے زیادہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے والی ایپس ہیں جبکہ ٹک ٹاک اور گوگل بالترتیب 7 ویں اور 8 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ ہم ایپس کو جتنے زیادہ ڈیٹا تک رسائی دیتے ہیں، اس کے اعداد و شمار دنگ کر دینے والے ہیں،ری بہت زیادہ ذاتی تفصیلات ان ایپس کے پاس موجود ہوتی ہیں جن کو مارکیٹنگ کمپنیاں اور ہیکرز مختلف مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔