چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ،ہمارا رابطہ عوام سے جبکہ دوسروں کا رابطہ خصوصی سلیکشن کمیٹی سے ہے، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے اتحاد کا نقصان دونوں جماعتوں کو ہوگا۔
نہ شہباز شریف کو زبردستی وزیر اعظم بنوایا نہ کسی کو وزیربنوایا، ہمارا تو ہمیشہ سے موقف ہےکہ الیکشن ہوں لیکن کسی اور کا پہلےکچھ اور اب کچھ اور موقف ہے۔
لیول پلیئنگ فیلڈ ہو یا نہ ہو، الیکشن پیپلز پارٹی جیتےگی، یہ پہلی بار ہوگا کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی جیالا ہوگا، کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔