غزہ میں7 اکتوبر سے جاری صیہونی جارحیت میں طبی عملے کے 192 افراد شہید

0 103

غزہ میں37 روز سے صیہونی حکومت کی بربریت جاری ہے جس میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 100 سے تجاوز کر گئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق صیہونی جارحیت سے 11 ہزار سے زائد شہید افراد میں 8 ہزار سے زائد بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

صیہونی کارروائیوں میں اب تک زخمیوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کہنا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک طبی عملے کے 192 افراد شہید ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق طبی عملے کے 16 افراد دوران ڈیوٹی شہید ہوئے۔

اس کے علاوہ غزہ میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کے 101 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ غزہ میں فلسطینی شہری دفاع کے 18 اہل کار بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی بمباری سے غزہ میں 44 فلسطینی صحافی بھی شہید ہوچکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.