ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم صدیقی نے منشیات اسمگلنگ کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم شاہ فہد کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
عدالت نے ساتھی ملزم سید وہاب کو روپوش رہنے پر مفرور قرار دیتے ہوئے اس کی گرفتاری کے لیے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،پولیس کے مطابق ملزمان فلائنگ کوچ کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کر رہے تھے ۔
باڑہ قدیم چیک پوسٹ پر ملزم شاہ فہد کو حراست میں لیا گیا، اس کے قبضے سے 37 کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف کے پی نارکوٹکس ایکٹ 2019 کے تحت ایف آئی آر درج کرکے مقدمہ شروع کیا گیا ۔ دوران تفتیش ساتھی ملزم سید وہاب کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ۔