نگران صوبائی کابینہ میں سید مسعود شاہ، ارشاد قیصر اور آصف رفیق،نجیب اللہ، سید عامر عبداللہ اور فیروز جمال شاہ بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔ احمد رسول بنگش، محمد قاسم خان، عامر ندیم اور احمد جان بھی کابینہ میں شامل ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف لیا تھا اور اب انہوں نے صوبے کے معاملات چلانے کے لیے 10 رکنی کابینہ تشکیل دی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق گورنرکے پی غلام علی نے نگران کابینہ کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں، نگران صوبائی وزرا آج سہہ پہر 3 بجے اپنےعہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل سابق نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد گورنر کے پی غلام علی کی درخواست پر گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے مشاورت کے بعد نئے وزیراعلیٰ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام تجویز کیا تھا جس کی گورنر نے منظوری بھی دیدی تھی۔