باب دوستی سے 1 لاکھ غیر ملکی اپنے وطن واپس جا چکے،اعداد و شمار جاری
کنٹرول روم نے بتایا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے اپنے مرضی سے وطن واپس گئے ہیں۔
کنٹرول روم کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ سے 37 ہزار غیر قانونی غیر ملکی باب دوستی سے اپنے وطن واپس گئے جبکہ پنجاب سے تقریباً 30 ہزار غیر ملکی باب دوستی سے وطن واپس چلے گئے ہیں۔
کنٹرول روم کے مطابق بلوچستان سے بھی اپنی مرضی سے غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔