سپریم کورٹ کے مطابق سماعت کے دوران ڈی ایس پی کے ساتھ "صاحب” کا لفظ استعمال کیا گیا، صاحب کے لفظ کا استعمال کسی آزاد قوم کی عکاسی نہیں کرتا۔
عدالت نے قرار دیا کہ سرکاری ملازم صاحب کے لفظ سے خود کو احتساب سے بالاتصور کرتے ہیں،سپریم کورٹ نے فیصلے کی کاپی آئی جی، ایڈووکیٹ جنرل کے پی اور محکمہ داخلہ کے پی کو بھیجنے کا حکم دیا۔
مردان میں 9 سال کے بچے کے قتل کیس میں ڈی ایس پی کے ساتھ "صاحب” کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگائی۔