نئے زاویے سے سوچنا ہوگا، پرانی لکیروں کی پیروی کرتے تھک چکے ہیں، فضل الرحمان

0 98

سربراہ جمیعت علمائے اسلام ف (جے یو آئی ایف) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 75 سال گزر گئے، اب ہمیں نئے زاویے سے سوچنا ہوگا ، پرانی لکیروں کی پیروی کرتے کرتے اب تھک چکے ہیں۔

پرانی لکیروں کی پیروی کی اور جو انہوں نے کہا ان کی پیروی کی لیکن اب ہم ان عناصر کے منافقانہ کردار کی مزید پیروی نہیں کرسکتے ۔

نوشہرہ میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت سے متعلق بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج فلسطین حالت جنگ میں ہے، اسلامی دنیا کے پاس سوائے الفاظ کے کوئی چیز ان کے پلے نہیں۔

فلسطین سے اسرائیل کی سرزمین پرحملے سے ان کے ہوش اڑ گئے ہیں، امریکا اور برطانیہ براہ راست اسرائیل کی مدد کیلئے پہنچا ہے، اسلامی دنیا میں غیرت نہیں کہ وہ کہہ سکے کہ بطور مسلمان ہم آپ کیساتھ ہیں۔۔۔

نوشہرہ میں جمعیت علماء اسلام ف کی جانب سے عام انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے علاوہ دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.