عمران پرلگی دفعات میں سزا عمرقید، سزائے موت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

0 106

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ جرم پراکسانے، جرم کی سازش یا معاونت کرنے والےکو مرکزی جرم کرنےکی طرح ہی دیکھا جائے گا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی پرلگی دفعات میں سزا عمرقید، سزائے موت ہے، شاہ محمود قریشی کوبھی اسی تناظر میں دیکھا جائے گا۔

بلا شبہ ضمانت سزا روکنا نہیں، عمرقید اور سزائے موت کے ملزمان کو عدالتیں ضمانت دینے میں احتیاط سے کام لیتی ہیں جب کہ اس قسم کےکیسز میں جب تک معقول وجہ موجود نہ ہو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ عدالت ضمانت مسترد کرکے ہدایت کرتی ہے کہ ٹرائل 4 ہفتے میں مکمل کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.