ہیلتھ ٹیموں کا مختلف علاقوں میں انسداد ڈینگی کنٹرول کیلئے فوگنگ کا عمل جاری

0 100

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ڈائریکٹر آف ہیلتھ سروسز میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی زیر نگرانی ہیلتھ کی ٹیموں کا مختلف علاقوں میں انسداد ڈینگی کنٹرول کیلئے فوگنگ کا عمل جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی زیر نگرانی اسلام آباد کے گورمنٹ سکولز، کچی آبادیوں، پھل گراں، بہارہ کہو اور جی سیون اسلام آباد میں فوگنگ کروائی گئی۔

جس میں ڈی ایچ ایس، ڈی ایچ او آفس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس،محکمہ صحت کی ٹیمیں، ایم سی آئی، یوسیز کی ٹیمیں و دیگر ادارے شامل ہیں۔

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بڑھتے ڈینگی بخار کی وجہ سے ڈینگی وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.