نو مئی واقعات،پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شاہ محمد گرفتار

0 111

نو مئی کے واقعات پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے، آج پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست خارج ہوگئی، پولیس ملک شاہ محمد خان وزیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے احاطے سے گرفتار کرکے تھانہ کینٹ لےگئی۔

اصغر احمدزئی ایڈووکیٹ کے مطابق ملک شاہ محمد خان وزیر کو سیاسی انتقام کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، ملک شاہ محمد خان وزیر کی تمام مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے لیکن 9 مئی واقعات کا مقدمہ سیاسی انتقام کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنوں میں پی ٹی آئی کی یہ مضبوط امیدوار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.