انتخابات کیلئے تیار ، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع ہوگی، ای سی پی

0 105

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے مکمل تیار ہے اور حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کر دی جائے گی۔

ابتدائی حلقہ بندیوں پر تمام عذر داریوں پر الیکشن کمیشن نے سماعت مکمل کرلی ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد ضابطہ اخلاق کی الیکشن کمیشن نے منظوری دے دی ہے، ضابطہ اخلاق کا باضابطہ نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ملک بھر میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.