شاہدرہ کے قریب اسکول بس کھائی میں جاگری، خاتون ٹیچر جاں بحق
شاہدرہ کے علاقے میں اسکول بس کھائی میں جاگری۔
ذرائع کے مطابق اسکول بس بچوں کو شیخوپورہ سے اسلام آباد لائی تھی جہاں شاہدرہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
پولیس اور ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ ڈرائیور بس کو کھائی کے کنارے روک کر اتر گیا تھا، بس ڈھلوان سے کھائی میں گرگئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق بس میں 13ٹیچرز سمیت اسکول کے متعلقہ 54 افراد سوار تھے جب کہ بس میں 22 بچے اور 19 بچیاں سوار تھیں، بس رکنے پر متعدد بچے، بچیاں اساتذہ گاڑی سے اتر گئے تھے اور بس پپیچھے رینگتی ہوئی کھائی میں جا گری۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس کھائی میں گرنے سے 20 طلبا زخمی ہوئے اور ایک خاتون ٹیچر کی موت ہوئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اسکول بس کا ڈرائیور محمد ریاض موقع سےفرار ہوگیا۔