نیب نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں عمران خان کو ملزم نامزد کردیا

0 99

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے احتساب عدالت پہنچی۔

جہاں رجسٹرار آفس کی جانچ پڑتال کے بعد نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کا ریفرنس دائر کردیا گیا۔

نیب کی جانب سے ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ملزم نامزد کردیا گیا۔ عمران خان کے علاوہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، ذلفی بخاری اور شہزاد اکبر سمیت 8 ملزمان کو ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.