پی این ایس سی کا چوتھا جہاز بھی خراب ، ’سبی‘ بھی کیمرون میں حادثے کا شکار

0 80

ذرائع کے مطابق ٹکر سے جہاز کے پروپیلر، بوائلر اور باڈی کو نقصان پہنچا،جہاز ’سبی‘ ایک ماہ سے کیمرون پورٹ ڈوآلہ پر رکا ہوا ہے۔

ترجمان پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن( پی این ایس سی) کے مطابق جہاز سبی کے بوائلر میں معمولی خرابی دور کر دی گئی، جہاز جلد تجارتی سفر شروع کرے گا۔

پی این ایس سی کے 4 جہاز خراب ہو کر مختلف بندر گاہوں پر رکے ہوئے ہیں، جہاز ’بولان‘ انجن ٹربو خراب ہونے پر ڈیڑھ ماہ سے فجیرا میں رکا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ جہاز ’ملتان‘ کرینز خراب ہونے پر ایک ماہ سے چین میں رکا ہوا ہے جبکہ سری لنکن پورٹ پر موجود جہاز ’چترال‘ کو خراب ہوئے 100 دن ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.