امریکا: صیہونی قونصلیٹ کے باہر فلسطینی پرچم لیکر احتجاج کرنیوالے شخص نے خود کو آگ لگالی

0 167

امریکا میں صیہونی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر اٹلانٹا میں قائم صیہونی قونصلیٹ کے باہر پیش آیا۔

 

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قونصلیٹ کے باہر  فلسطینی پرچم ہاتھ میں اٹھائے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی جسے بچانے کیلئے سکیورٹی گارڈ بھی آیا لیکن وہ بھی زخمی ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت نہیں ہوئی اور اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہےکہ اس واقعے میں صیہونی قونصلیٹ کی بلڈنگ محفوظ ہے جب کہ قونصلیٹ کے حوالے سے کوئی دھمکی بھی موصول نہیں ہوئی ہے۔

 

ایف بی آئی کے اٹلانٹا دفتر کے مطابق وہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

 

واضح رہے صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان 7 روزہ عارضی جنگ بندی کے بعد ایک بار پھر بدترین صیہونی حملوں میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.