سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی

0 94

اڈیالا جیل میں سائفر کیس کی سماعت سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی،اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر آج میڈیا نمائندوں کو بھی کوریج کے لیے جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی،عدالت نے قرار دیا کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

عدالت کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کیس کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے کیس کی نقول فراہم نہ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.