نگراں حکومت بندرگاہ پر کھڑی بسیں سڑکوں پر لانے کیلئے اقدامات کرے، شرجیل میمن

0 106

سابق صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے نگران حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پورٹ پر کھڑی بسوں کو سڑکوں پر لانے کیلئے اقدامات کرے۔

بیرون ملک سے کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں کیلیے درآمد کی گئی بسیں پورٹ پر کھڑی ہیں، نگراں حکومت سے اپیل ہے کہ ان کھڑی بسوں کو سڑکوں پر لانے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی خریدی گئی بسیں بندر گاہ پر مہینوں سے کھڑی ہیں، بندرگاہ پر کھڑی بسیں عوام الناس کے لئے فوری طور پر سڑکوں پر لائی جائیں، بسیں سڑکوں پر آنے سے عوام سستی اور بہترین بسوں سے مستفید ہو سکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.