حماس کی قید سے رہا ہونیوالے اسرائیلی شہری نیتن یاہو پر برس پڑے
حماس کی قید سے رہا ہونے والے صیہونیوں نے ایک ملاقات کے دوران صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے فلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کی قید سے رہا ہونے والے صیہونیوں سے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو ایک صیہونی ویب سائٹ وائے نیٹ نے جاری کی ہے۔
اسرائیلیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ہمارے حملوں نے حماس پر دباوْ پر ڈالا جس کے بعد اُنہوں نے ہمارے قیدیوں کو رہا کیا، نیتن یاہو کی بات کاٹتے ہوئے ایک صیہونی قیدی کے رشتہ دار نے کہا کہ یہ سب بکواس ہے جس پر اسرائیلی وزیراعظم نے بھڑکتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا ہے وہی سچ ہے۔
اسی دوران، حماس کی قید سے رہا ہونے والے صیہونی شخص نے کہا کہ حماس اور فلسطینی شہری صیہونی بمباری کی زد میں ہیں، اُن کی جانوں کو خطرہ ہے۔