عمران خان کی تین اور شاہ محمود قریشی کی دو کیسز میں ضمانت منظور

0 161

انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی تین اور شاہ محمود قریشی کی دو کیسز میں ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواستیں منظور کیں۔

اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں احتجاج کے تناظر میں پانچ مقدمات درج ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.