پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا

0 132

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی،پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور قاضی انور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

قاضی انور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف کیس نہیں سن سکتا جبکہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی سے بلا کا نشان بھی لے سکتا ہے۔

قاضی انور ایڈووکیٹ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کررہا ہے جبکہ بیرسٹر گوہر علی نے عدالت کو بتایا کہ 175 سیاسی جماعتیں ہیں لیکن آج تک کسی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج نہیں کئے گئے ہیں اور جس نے پارٹی انتخابات چیلنج کیے وہ پارٹی کا حصہ بھی نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس دیا ہے کہ اگر پیش نہ ہوئے تو غیرموجودگی میں کیس سنا جائیگا اسی وجہ سے الیکشن کمیشن پر ہمیں تحفظات ہیں کیونکہ فارن فنڈنگ کیس میں بھی صرف ہمارا کیس سنا گیا۔

جسٹس عتیق نے ریمارکس دیے کہ آپ کا مطلب ہے قانون میں انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا کوئی شق نہیں،عدالت نے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دن میں جواب طلب کرلیا اور الیکشن کمیشن کو کیس کا حتمی فیصلہ جاری نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.