نوازشریف ابھی تک نا اہل ،انتخابات میں حصہ لینے پراعتراض ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی

0 93

بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ تحریک انصاف پر پابندی کا خطرہ نہیں لیکن اگر تحریک انصاف سے بلے کا نشان لے لیا گیا تو یہ پارٹی کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اگر تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھینا گیا تو پہلے ہائیکورٹ پھر سپریم کورٹ جائیں گے، عمران خان ہی چیئرمین ہیں اور رہیں گے۔

ہم ان کی ہدایات مانتے ہیں، جب بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوتی ہے ان سے ہدایات لیتے ہیں، ان کو ہی تمام فیصلے کرنے ہیں۔

ٹکٹوں کی تقسیم میں وکلا کوترجیح نہیں دی جارہی، ہم خوش ہیں کہ لطیف کھوسہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ اعتزاز احسن بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں۔

نوازشریف ابھی تک نااہل ہیں اور وہ الیکشن نہیں لڑسکتے، نوازشریف کے انتخابات میں حصہ لینے پر ہمیں اعتراض ہوگا، ریٹرننگ افسران سےمتعلق لاہور ہائیکورٹ اور پشاور ہائیکورٹ میں ہم نے درخواستیں دائرکیں۔

ہمارا مؤقف ہےکہ ریٹرننگ افسران عدلیہ سےلیےجائیں، 2018 کے انتخابات صاف اورشفاف تھے، 2018 میں کسی پارٹی کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی تھی، 2018 اور 2024 کے الیکشن کا کوئی موازنہ نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.