پشاور ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی اور اے این پی وکلا کی لڑائی

0 126

پشاور ہائیکورٹ میں ملگری وکیلان کے احتجاجی مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے وکلا نےایک دوسرے پر مکے بر سا دیئے۔

ملگری وکیلان کے صوبائی صدر احمد فاروق خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت کا پی ٹی آئی کی طرف جھکاؤ ٹھیک نہیں، ایمل ولی کی بات آئے تو عدالت کہتی ہے یہ کون ہے لیکن پی ٹی آئی رہنماؤں کو لاڈلوں کی طرح ڈیل کیا جارہا ہے۔

فاروق خٹک نے مطالبہ کیا کہ تین دن میں عدالت قبلہ درست کرے بصورت دیگر صوبے بھر میں احتجاج کریں گے، پشاور ہائی کورٹ کو سیاسی نہ بنائیں بلکہ تمام سائلین کو یکساں ریلیف دیں۔

احتجاج کے دوران انصاف لائرز فورم کے نوروز خان ایڈووکیٹ نے مداخلت کی تو دونوں تنظیموں کے ممبران آپس میں لڑ پڑے اور وکلا نے ایک دوسرے پر مکے برسائے تو جھگڑے میں ملگری وکیلان کا ایک ممبر زخمی ہوگیا۔

تاہم وکلا نے نوروز خان کو ہائی کورٹ سے نکال کر جھگڑا ختم کر دیا۔

ملگری وکیلان کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ سب دوستوں کی خواہش ہے کہ پولیس ایف آئی آر درج کرے لیکن ایف آئی آر درج نہیں کریں گے کیونکہ سیاسی مسئلہ سیاسی طور پر حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.