علی محمد کی ریاست سے پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کو تنبیہ کرکے معاف کرنے کی اپیل

0 106

علی محمد خان نے نجی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا کہ مراد سعید اور شہریار آفریدی کو بھی الیکشن لڑنے کا موقع دیا جائے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ ریاستی اداروں کے دفاع کی بات کی ہے اور پاکستان زندہ باد کہا ہے۔

نئی حلقہ بندیوں میں میرے حلقے سے میرا گاؤں نکال دیا گیا ہے، اگر کوئی پارٹی چھوڑ کر جانا چاہتا ہے تو وہ اپنی مرضی سے جائے، جو اپنی مرضی سے نہیں گیا تو ان کی واپسی کا طریقہ کار بانی پی ٹی آئی طے کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑنے کے لیے نواز شریف کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ، وہ لاہور سمیت مختلف حلقوں سے الیکشن لڑیں گے ۔

تحریک انصاف کے اراکین الیکشن کو مشکوک بنانے کے لیے کاغذاتِ نا مزدگی چھینے جانے کے الزامات لگا رہے ہیں۔اگرپی ٹی آئی امیدوار سےکاغذات نامزدگی چھینےگئے ہیں تووہ دوبارہ لے لیں۔

حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف الیکشن سے فرار چاہتی ہے، پارلیمنٹ نے قانون پاس کرلیا ہے کہ پانچ سال سے زیادہ نا اہلی نہیں ہوسکتی، بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑسکتے ہیں یا نہیں یہ قانونی معاملہ ہے،عدالتوں کو دیکھنا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.