پنجاب اسمبلی کی نشست کیلئے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر

0 134

دو وکلا کی جانب سے سرگودھا سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 80 پر جمع کرائے گئے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی پر مریم نواز کے اصل دستخط نہیں ہیں۔

اعتراضات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے بھی چھپائے ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

خاتون ریٹرننگ افسر پی پی 80 انعم بابر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر اعتراضات پر سماعت کریں گی، مریم نواز نے 8 فروری 2024 کو شیڈول عام انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 دسمبر تھی جس کے بعد امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.