این اے 127، بلاول کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراض پر فیصلہ محفوظ

0 101

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے لاہور سے انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے پر ان کے کاغذات پر دائر اعتراض کی سماعت میں بلاول کی جانب سے سینئر قانون دان عرفان قادر ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے جب کہ عرفان قادر کے علاوہ کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے موقع پر پیپلزپارٹی رہنما فیصل میر، شاہدہ جبیں بھی موجود تھیں۔

بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر شہری محمد ایاز کی جانب سے حلقہ این اے 127 پر اعتراض میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ بلاول بھٹو نے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے۔

بلاول پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہوسکتا ہے۔

سماعت کے دوران آر او نے بلاول بھٹو کے وکیل عرفان قادر کو کل تک تحریری طور پر جواب داخل کرنے کی مہلت دی اور فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.