نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کردی

0 109

نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے یہ منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے جس کے تحت جنوری تامارچ 2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے25 پیسےفی یونٹ جب کہ اکتوبر تا دسمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ملک بھرمیں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے اضافے کی منظوری دی گئی جب کہ کےالیکٹرک صارفین سے وصولیاں جنوری، فروری اور مارچ 2024 میں کی جائیں۔

نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.