میانوالی سے عمران خان کےکاغذات نامزدگی پر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

0 101

میانوالی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کےکاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

این اے89 میانوالی پر عمران خان کےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکلا آر او کے سامنے پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کےکاغذات نامزدگی پر خرم روکھڑی اور خلیل الرحمان نے اعتراضات کیے،درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ اور نااہل ہیں۔

آر او نےکاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ سنایا جائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.