(ن) لیگ سے ڈیڈ لاک نہیں طے،جہاں جو مضبوط ہو وہی الیکشن لڑے، مصطفیٰ کمال

0 111

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ (ن) لیگ کے ساتھ کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر این اے 242 سمیت کسی بھی نشست پر کوئی ڈیڈلاک نہیں۔

انہوں نے نجی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فارمولا یہ طے ہوا ہے جس نشست پر جو جماعت مضبوط ہو وہی الیکشن لڑے، (ن) لیگ کے ساتھ کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر این اے 242 سمیت کسی بھی نشست پر کوئی ڈیڈلاک نہیں۔

اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں، کاغذات نامزدگی واپس لینے کے مرحلے سے پہلے دونوں جماعتیں حتمی اتفاق رائے تک پہنچ جائیں گی،پی ٹی آئی کے پاس بلا ہو یا نہیں ، کراچی میں وہ مقابلے میں ہی نہیں ہے ۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں خواتین کے انتخابی جلسے سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم اپنے حصہ کا انقلاب لا چکے، اب پورے پاکستان کے حصے کا انقلاب لانے کی ذمہ داری لے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.